چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتمپ:قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے سات افراد جبری...

تمپ:قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے سات افراد جبری گمشدگی کے شکار،لواحقین کا مظاہرہ

تمپ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں قابض پاکستان فورسز نے گزشتہ رات دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں قابض پاکستان فورسز نے گزشتہ رات دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا- نوجوانوں کی شناخت عارف ولد رحیم اور مصدق ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہے جو اپس میں سگے بھائی ہیں –

خاندانی ذرائع نے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دونوں بھائی سمیت ان کی خاندان کے سات افراد کو ایک ہفتے کے دوران جبری گمشدگی کے شکار بنایا جاچکا ہیں –

اس سے قبل اس خاندان کے دیگر افراد جو قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی شکار ہوگئے ہیں ان کی شناخت بشام ولد غلام محمد، ساری ولد ابراہیم، شیراز ولد اسماعیل اور حکیم ولد غلام محمد
کے ناموں سے ہوئی ہیں جس کو 23 دسمبر کو قابض فورسز نے حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا-
تاہم ان میں سے ایک بنام حکیم ولد غلام محمد کو گزشتہ روز رہا کردیاگیا –

اس کے علاوہ قابض پاکستانی فورسز نے لطیف بلوچ ولد محمد کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد تمپ فوجی کیمپ منتقل کردیا ۔

انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی اور جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ کلاھو اور سرنکن
میں لواحقین اور علاقہ مکینوں نے قابض پاکستانی فورسز کے خلاف منگل کو سخت احتجاج کرتے ہوئے ایف سی کی کیمپ کے سامنے دھرنا دیا، مظاہرین نے کہاکہ فورسز کے اہلکار آئے روز گھروں میں گھس کر لوگوں کو تنگ کرتے اور ان کے بچوں کو ماورائے آئین و قانون لاپتہ کرتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز