سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںملزم نے تھانے کے حوالات میں خود کو آگ لگا کر خودکشی...

ملزم نے تھانے کے حوالات میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ـ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ تھانے میں گرفتار ملزم نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ تھانے کے اہلکاروں نے پستول رکھنے کے الزام میں ظہور شاہ نامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد رات گئے ملزم نے تھانے کے حوالات میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

حوالات میں ملزم کی خودکشی کے واقعے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ عجب خان ، ڈیوٹی افسر رؤف جبار ، ہیڈ محرر محمد ثاقب اور لاک اپ ڈیوٹی پر تعینات درا خان کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی نے ایس پی ہیڈکوارٹر زین عاصم کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز