دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن، لوگوں پر...

خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن، لوگوں پر تشدد

خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نئے سال کی آخری رات اور صبح کے اوقات میں قابض پاکستانی فورسز نے خاران کے مختلف علاقوں میں گھروں پر جارحیت کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کی پامالی، گھروں میں توڑ پوڑ اور لوگوں کو زدکوپ کر کے تشدد کیا۔

آپریشن کے دوران کئی لوگوں کے ذاتی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء فورسز نے غیر قانونی طور پر قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی آخری شب کو رات گئے قابض ایف سی نے خاران شہر کے حافظ عزیز مسجد عزیز آباد محلہ و دوسرے قریبی محلوں میں سیف اللہ فاروق احمد دوست محمد سعد اللہ اور دیگر کے گھروں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

اس کے علاوہ ہسپتال محلہ میں متعدد گھروں میں آپریشن کیا گیا جن میں مرحوم سید لعل محمد شاہ کے گھر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ خاندان کے مختلف گھروں بلخصوص سید قیوم شاہ خلیل شاہ سید اصغر شاہ سید قادر شاہ سید عظمت شاہ کے گھروں پر اس سے پہلے بھی قابض فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے کہی مرتبہ آپریشن کر کے گھروں میں توڈ پھوڈ اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو تاحال جاری ہے ۔

مزید برآں قابض فورسز نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کلی کوٹان میں واقع داؤد ساسولی کے گھر میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ واضح رہے کہ داؤد ساسولی کے گھر میں اس سے قبل بھی قابض فورسز نے ایک مرتبہ آپریشن کے دوران داؤد ساسولی سمیت ان کے بھائیوں کو اغواء کیا تھا جن میں سے ان کا ایک بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

قابض پاکستانی فوج ایک عرصہ سے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خاران میں بھی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنا کر ان کے گھروں پر جارحیت کرتی آرہی ہے۔ فورسز چادرچاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر گھروں میں گھستے ہیں، عورتوں بزرگوں اور معزز شخصیات کے ساتھ بدسلوکی اور گالم گلوچ کے علاوہ کئی لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز