دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 4 جنوری کو دشتیاری شہر کے نگور علاقے میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث ملبہ گرنے سے 3 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ـ
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے بلوچستان کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حادثے میں 50 سالہ شخص، 38 سالہ ماں اور 5 سالہ بچہ پھنس کر جان کی بازی ہار گئے۔
لوگوں کی ٹیموں نے کافی کوشش کے بعد لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
زخمیوں میں سے اس خاندان کے دو افراد کی حالت تشویشناک قرار دی گئی تھی۔