مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں بلوچ آباد سے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے، پولیس کا مؤقف سامنے نہ آسکا۔
بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو مند سے مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں مند بلوچ آباد سے موٹر سائیکل پر گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے تاحال واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں
کی ہے۔


