دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبنپور میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کا چلتی گاڑی پر...

بنپور میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کا چلتی گاڑی پر فائرنگ ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

بنپور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 8 جنوری 2022 کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور میں عام شہریوں کی ایک چلتی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ـ تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکنے کا ارادہ کیا لیکن کار میں سوار افراد نے اس اشارے پر توجہ نہیں دی کہ انٹلی جنس ایجنسی کے اہلکار انہیں رکنے کا اشارہ کر رہے ہیں ـ

ایک باخبر ذریعہ کے مطابق “گاڑی کے ڈرائیور کے رکنے پر توجہ نہ دینے کے بعد قابض ایرانی انٹلی جنس کے اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو شہر کے اندر روکنے میں کامیاب ہو گئے۔”

انہوں نے مزید کہاکہ : اہلکاروں نے مزکورہ افراد کے وضاحتوں اور وجوہات بیان کرنے کی پرواہ کیے بغیر گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا کہ عام بلوچ شہریوں نے انٹلی جنس کے اہلکاروں کو روکا اور گاڑی میں سوار دونوں کو فرار ہونے میں مدد کی ـ

قابل ذکر ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کے فرار ہونے کے بعد قابض اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کرکے مجمع کے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے باعث لوگوں نے بھی پتھراؤ کرکے فرار ہوگئے۔

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران کے انٹلی جنس ایجنسی اور آرمی اہلکار بلوچی لباس پہن کر اور مسلح ہو کر گشت کرتے ہیں تاکہ عام شہریوں میں یہ تاثر ختم ہوجائے کہ یہ فوج اورایجسنی کے اہلکار ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز