یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلائبیریا کے چرچ میں مسلح افراد کا حملہ، 26 افراد جانبحق

لائبیریا کے چرچ میں مسلح افراد کا حملہ، 26 افراد جانبحق

مونرویا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کی دعائیہ تقریب کے دوران مسلح افراد کے حملے میں بھگدڑ مچنے سے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد جاںبحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور جانبحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

تقریب میں شریک ایک رہائشی نے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکیتی کی کوشش میں ہجوم پر حملہ کیا۔

موریاس نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے ایک گروپ کو کٹ گلاسز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ہجوم کی جانب آتے دیکھا، دوڑنے کے دوران کچھ لوگ گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز