پشین(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پشین کے کلی فیض آباد کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے کلی فیض آباد میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں حاجی نور علی اور رحیم الدین ہلاک جبکہ محمد اصغر خان حضرت علی شدید زخمی ہوگئے سول اسپتال پشین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا۔


