یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی آرمی کی بندر کلاھی پر فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری...

قابض ایرانی آرمی کی بندر کلاھی پر فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری زخمی اور ایک گرفتار

بندر کلاھی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 23 جنوری کو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے بلوچستان کے شہر میناب میں بندر کلاھی پر حملہ کرکے کئی بلوچ شہریوں کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن میناب کے بندرگاہ ، بندر کلاھی میں قابض ایرانی آرمی کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی بلوچ شہری زخمی ہوئے، زخمیوں سے میں ایک بلوچ خاتون بھی شامل ہیں ـ جبکہ فائرنگ کرنے کے بعد ایرانی درندہ صفت آرمی نے بلوچ خاتون کو زخمی حالت میں زدوکوب بھی کر دیا ـ

مزید اطلاع کے مطابق گرفتار کیئے گئے شہری کی شناخت “خرم ملاہی” کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی بیوی کو بھی قابض ایرانی آرمی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فوجی اہلکاروں نے منشیات کے بہانے بندر کلاھی پر حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فوجیوں کی فائرنگ سے بندر کلاھی پر شہری جمع ہوکر احتجاج کیا جس کے بعد قابض ایرانی احکام کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور کالی مرچ کے اسپرے سے متعدد شہریوں کو زخمی کر دیا گیا ـ
جبکہ ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز