یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسیب و سوران میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی اینٹی...

سیب و سوران میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی اینٹی نارکوٹیکس فورسز کا ایک افسر ہلاک

سیب و سوران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 25 جنوری کو قابض ایرانی شہر سیب و سوران میں اینٹی نارکوٹیکس کے سربراہ مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب ءُ سوران میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹیکس فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں فورسز کا ایک افسر واحد سالاری ہلاک ہوگیا ـ

بلوچستان کے پولیس سربراہ طاہری کا کہنا ہے کہ جھڑپ منشیات فروشوں کے ساتھ ہوئی اور سالاری کو سر میں گولی لگی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی آر این اے نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جھڑپ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی اور ایک سمگلر مارا گیا ہے اور دیگر رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے.

اطلاع موصول ہونے تک مارے گئے شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ایک باخبر ذریعے نے ہمارے کے رپورٹر کو بتایا کہ جھڑپ کے بعد سیب و سوران ہسپتال میں کنٹرول کی منتقلی کے بعد شہر میں سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے اور درجنوں فوجی اہلکار ہسپتال اور شہر کے دیگر چوراہوں پر موجود ہیں
۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز