بولان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے انڈیسہ میں مسلح افراد کی جانب سے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آج بروز اتوار دوپہر 12 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں انڈیسہ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز ہوا ہے۔ حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں قابض فورسز کی جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ماضی میں بولان سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے گئے ہیں تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔