چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبلوچ سالویشن فرنٹ کا شہید غلام محمد کے والدہ کی وفات پر...

بلوچ سالویشن فرنٹ کا شہید غلام محمد کے والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچ آزادی خواہ رہنماءشہید غلام محمد بلوچ کی والدہ بی بی حیر نساءکے وفات پر ان کے خاندان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں شہید کی ماں کو ان کے بے پناہ حوصلہ بہادری اور جرائت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انقلابی کردار کے عامل مائیں انقلابی اور نظریاتی سپوتوں کو جنم دیتے ہیں کسی بھی انقلابی راہنماءیا جہد کار کی تربیت میں ان کی ماﺅں کا کلیدی کردار ہوتاہے ایسے شیر زال خواتین بلوچ سماج کے لئے رول ماڈل ہے جواپنے لخت جگروں کے لئے جدوجہد آزادی کے راستہ میں حوصلہ اور دعا بنتے ہیں ترجمان نے کہاکہ شہید غلام محمد کی والد ہ نے شہید غلام محمد کے اغواءشہادت قربانیوں اور سختیوں کے تمام آزمائشوں کو ایک بہادر ماںکی طرح سہتے ہوئے اپنے خاندان کو آزادی کی جدوجہد اوروطن دوستی کا درس دیتے ہوئے خود بھی آزادی خواہ سرگرمیوںمیں ضعیف العمری کے باوجود شریک ہوئے شہید غلام محمد کی شہادت کے موقع پر ان کی مثالی پیغام اور اپنے نواسہ شہید آصف جان کے شہادت پر ان کے حوصلہ قابل دید رہی ترجمان نے کہاکہ بلوچ تاریخ ایسے خواتیںکی کردارکو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی گی جس جدوجہد میں ماﺅں کی دعائیں اور حوصلہ اور ان کا اخلاقی اور نظریاتی سہاراشامل ہو تو اس جدوجہد کو دشمن کا کوئی بھی حربہ شکست نہیں دے سکتاکیونکہ ماﺅں کا حوصلہ اور تحریک آزادی میںان کی جانب سے ہمت اور حوصلہ باندھنے کا عمل ایک بڑے محاذ کی فتح ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز