سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکیچ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں...

کیچ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق

کیچ(ہمگام نیوز)تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عبدوئی بارڈر میں کراسنگ پوائنٹ پر تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیو اور لیویز فورس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبید اللہ ولد درمحمد سکنہ تلمب مند کے کے نام سے ہوئی ہے ـ

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار مبنیہ قاتل در محمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق کراسنگ پوائنٹ پر رش کیوجہ سے سیکیورٹی فورسز اور تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیوروں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے واقعہ پیش آیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ـ

خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں عرصہ دراز سے کاروباری لوگوں کی شکایت رہی ہے کہ انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز