کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے تنظیم داعیش کے مبینہ افرادکو گرفتار کرکے دھماکہ خیزمواد برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ داعیش سے تعلق رکھنے والا ایک افراد مچھ میں تخریب کاری کی کارروائی کیلئے مستونگ سے مچھ آرہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2کلو گرام دھماکہ خیز مواد،650گرام نٹ بولٹ،پرائما کارڈ تار،ڈیٹونیٹراور1700روپے برآمد کرلئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے اس سے پہلے بھی کاروائی کی ہے جس میں زیادہ تر واقعات میں قابض پاکستان سیکورٹی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے پولیس مقابلہ قرار دے دیا گیا تھا -