زاہدان (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 14 فروری کو زاہدان کے علاقے مزاری میں تختی اسٹریٹ پر نامعلوم افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے زاہدان کے تختی اسٹریٹ میں گھات لگا کر رضا بارکزہی ولد نثار کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا ـ
کہا جاتا ہے کہ وہ تختی سٹریٹ کراس کر رہا تھا جب اس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کرنے کے بعد رضا کی گردن میں چاقو سے کاری ضرب ماری گئی جس سے اس کی شریان پھٹ گئی۔
مزید رپورٹ کے مطابق یہ بلوچ شہری آج 14 فروری کی صبح زاہدان سوشل سیکورٹی ہسپتال منتقل ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔
ایک تحقیقات رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کے دیگر مقبوضہ جات بلوچ علاقوں میں سالانی مسلح افراد کے ہاتھوں کم از کم 115 بلوچ شہری جانبق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جانبحق اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔


