Homeخبریںدو بلوچ قبائل کے درمیان 6 سال کی آپسی تصادم اور کشمکش...

دو بلوچ قبائل کے درمیان 6 سال کی آپسی تصادم اور کشمکش کے بعد صلح اور مفاہمت

پنوج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ کارکنوں کی ایک سیاسی و سماجی حلقے کی رپورٹ سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ 14 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دو بلوچ قبائل کے مابین جو کہ 2018 سے خونی تصادم جاری ہوا تھا، گزشتہ روز چھ سال بعد صلح کر لی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج میں چھ سال سے جاری قبائل جھگڑے کا بلوچ علما اور علاقائی عمائدین کی کوششوں کے بعد تصفیہ ہوگیا ـ مزید اطلاع کے مطابق دو قبائل کے مابین قتل کیس کی تحقیقات ایرانشہر کی 11ویں کرمنل برانچ میں کی گئی اور فیصلہ سنایا گیا۔

مقدمے کے فیصلے کے بعد، ٹرسٹیز، علمائے کرام اور عمائدین نے مزید تنازعات کو روکنے کے لیے کئی ملاقاتیں کیں امن اور مصالحتی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے متاثرہ خاندان کی رضامندی حاصل کی گئی ـ

رپورٹ کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان مشاورت کے بعد مصالحتی ملاقات کی صورت میں متاثرہ خاندان کی رضامندی حاصل کی گئی اور فریقین نے اعلان کیا کہ انہیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہوگی اور تمام جھگڑے ختم کریں گے۔

بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران سے اب تک بلوچ قبائل کے درمیان قبائلی جھگڑوں کو ختم کرانے کے مصالحت اور تصفیہ کے 30 سے ​​اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ جس سے خاخرخواہ نتائج نکلے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز