واش(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 فروری کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار بلوچ شہریوں کو قتل کر دیا۔
جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت “بلال ریکی”، “شعیب شاہنوازی” اور “سمین شاہنوازی” ولد گلباران کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اطلاع موصول ہونے تک جانبحق ہونے والے چھوتے شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں.
بتایا جاتا ہے کہ چاروں افراد ایک رہائشی مکان میں تھے جب ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کی ـ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ـ
مزید اطلاع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں واش ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔