Homeخبریںتربت سے مسخ شدہ لاش برآمد

تربت سے مسخ شدہ لاش برآمد

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے مرکزی شہر تربت ٹیچنگ اسپتال کے مردہ خانہ میں کئی ہفتوں سے ناقابل شناخت ایک لاوارث انسانی ڈھانچے کی باقیات رکھی گئی ہیں-

لاوارث لاش کا چہرہ اور جسم مکمل طور پر مسخ کیا گیا ہے-

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایسے لاشیں اکثر ویرانوں سے برآمد ہوتی ہے اور ایسے لاشیں اکثر زیادہ تر مسخ کی گئی ہوتی ہے ‫جن کے باعث ان کے پیاروں کا پتہ لگانا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے ناقابل شناخت لاشوں کی وارثوں کا اس وقت پتہ لگنا مکمّل ہوتا جب مقبوضہ بلوچ میں ڈی این اے لیپ کی سہولت موجود ہوتی-

بلوچ قوم پرست حلقے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نا قابل شناخت مسخ شدہ لاشوں کا زمہ دار قابض پاکستانی خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کو قرار دیتے ہیں اور واضح رہے کہ تشدد زدہ نا قابل شناخت لاشوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے قابض ریاست کی ظرف سے چلا آرہا ہے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز