گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستانی ائیر فورس کے قافلے کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔
علاقائی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے تحصیل پسنی میں ائیرپورٹ روڈ پر ہوا جس کا نشانہ پاکستانی ائیر فورس کا قافلہ تھا۔
پولیس ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ائیرفورس کے گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کہیں اہلکار زخمی ہوئے.
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


