کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں 12 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
کوئٹہ کے سبزل روڈ سے ملنے والی بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوائے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


