چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 27 فروری کو سٹی انٹیلی جنس سروس کے اہلکاروں نے چابہار شہر میں ایک بلوچ شہری کو چھوتی بار گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 20 سالہ “کاظم ہوت” ولد محمد کریم ہے جو کہ دشتیاری شہر کے ضلع باہوکلات کے گاؤں نلینٹ سے تعلق رکھنے والا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس سروس کے اہلکاروں نے گزشتہ سہ پہر کو اسے بغیر کسی عدالتی حکم کے گرفتار کیا، جب کہ کاظم نے ذاتی امور کے لیے چابھار شہر کا سفر رہا تھا اور اسے بعد گرفتاری نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹیلی جنس سروسز نے اس بلوچ شہری کے اہل خانہ کو اس کی گرفتاری کی وجہ اور اسے کہاں منتقل کر دیا گیا ہے، کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ کاظم ہوت ایک سائبر سپیس کارکن ہیں جو بلوچستان کے قدرتی اور تحفظ ماحولیات کے مشہور شعبے میں کام کرتے ہیں۔


