چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایرانشہر: شادی کی تقریب پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

ایرانشہر: شادی کی تقریب پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر شہر کے دامن سیکشن میں شادی کی تقریب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج بروز 28 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے دامن سیکشن میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے محمد آزاد ولد مجید بلوچ کو زخمی کر دیا تھا اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ـ
مزید اطلاع کے مطابق محمود کو گزشتہ رات فائرنگ سے پیٹ میں گولی لگی تھی جس سے وہ زخمی ہونے کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی شدت کے باعث آج وہ انتقال کر گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سمیت دیگر ایران کے بلوچ علاقوں میں مسلح افراد اور چوروں کے ہاتھوں کم از کم 115 بلوچ شہری قتل اور زخمی ہوئے ہیں۔ قتل اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز