دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض ایرانی ریلیف یونٹ کے فورسز اہلکاروں نے گاڑی لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ایک بلوچ شہری پر براہ راست فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں گزشتہ رات 4 مارچ کو 32 سالہ لقمان ناروہی ساکن زابل نامی بلوچ شہری کو گاڑی کا لائسنس نہ ہونے کی صورت میں براہ راست فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز کو معلوم ہوا اس بلوچ شہری کے پاس لائسنس نہیں ہے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ـ
واضح رہے کہ بلوچ شہریوں پر قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز