کسرکند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج قابض ایرانی افواج نے کسر قند شہر میں بلوچ شہریوں کے متعدد مکانات مسمار کرکے تباہ کر دیئے ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند میں قابض ایرانی فورسز اور دیگر ہاؤسنگ اسکیم اداروں نے کئی بلوچ گھروں اور دیگر مکانات کو مسمار کرکے لوگوں کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے ان اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی ـ
مزید اطلاع کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم سمیت کئی دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے بلوچوں کے کچھے مکانات کی مسماری قابض ایرانی فورسز کی مدد سے نہ صرف بلوچوں کے قدیم آبادیوں کو مسمار کر دیا بلکہ لوگوں کو اس بات کی دھمکی دی کہ اگر کسی نے شور مچایا یا ان خلاف کوئی آواز اٹھایا تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی گے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قابض ایرانی فورسز نے کئی بار جھوٹے بہانوں کے تحت دزاپ، چابہار، دشتیاری اور کسرکند میں بلوچ شہریوں کے گھروں کو مسمار کیا ہے۔