یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبولان میں صحافی کی اغواء نما گرفتاری قابل مذمت ہے۔ پریس کلب...

بولان میں صحافی کی اغواء نما گرفتاری قابل مذمت ہے۔ پریس کلب ڈھاڈر بولان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان ڈھاڈر پریس کلب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ پریس کلب کے ممبر صحافی غلام فاروق جتوئی کے گھر پر چھاپہ مار کر چادر و چار دیواری کی پامالی کے بعد صحافی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

پریس کلب ڈھاڈر بولان کے ترجمان نے پریس کلب کے ممبر صحافی غلام فاروق جتوئی کی اغواء نما گرفتاری اور فورسز کی جانب سے انکے گھر پر چھاپے، چادر و چار دیواری کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقیقت میں مذکورہ صحافی پر کیسز ہیں تو انکو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ حقائق منظر عام پر ہوں۔ محض کسی الزام یا صحافتی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی پاداش میں ان کو لاپتہ کرنے کی عمل کی ڈھاڈر پریس کلب شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں صحافیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے مگر صحافی برادری عوامی مسائل، علاقائی ایشوز اجاگر کرنے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ صحافی کو فی الفور منظر عام پر لایا جائے بصورت دیگر پریس کلب ڈھاڈر سمیت بلوچستان کے صحافی احتجاج پر مجبور ہونگے اور مذکورہ صحافی کی بازیابی کیلئے اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز