کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز کیچ سے ایک 80 سالہ شخص کو ماورائے عدالت حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اُمید علی کے نام سے ہوئی ہے جسے کیچ کے علاقے گونکی، شہرک سے فورسز نے زبردستی اُٹھا کر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی عمر 80 سال بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے غیر انسانی واقعات مقبوضہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے بدستور جاری ہیں۔ قابض فورسز ہزاروں بلوچ نوجوانوں کے علاوہ متعدد بزرگ ، خواتین اور بچوں کو ماورائے عدالت گرفتار کرچکے ہیں جنکا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔