کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ کونشقلات میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
قابض دہشت گرد فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ کی شناخت عبداللہ ولد ابراہیم کے نام سے ہوگئی ہے۔
کونشقلات کے رہائشیوں کے مطابق گذشتہ شب نو بجے پاکستانی فورسز نے گھر پر جارحیت کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر عبداللہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔