بلیدہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلیدہ سے 18 روز پرانی ایک لاش برامد ہوئی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر بلیدہ کے علاقے سلو سے عبدالمالک ولد نزید کی لاش برامد ہوئی ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ عبدالمالک ولد نزید کو قتل کرکے دفنایا گیا ہے ـ پولیس کی تفیشی ٹیم نے جب ایک مشکوک شخص حمید ولد شیران کو گرفتار کرکے تفیش شروع کی تو دوران تفتیش اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا میں اور میرے بھائی نے عبدالمالک کو قتل کرکے کہیں دور دفنایا ہے پولیس اور شہریوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش برامد کرے ہسپتال منتقل کر دیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق اس قتل کے پیچھے پورا ایک نیٹورک ملوث ہے جو بلیدہ، زامران، پروم اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور بدامنی پھیلانے میں بھی ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ مزکورہ علاقوں میں قابض پاکستانی آرمی اور آئی ایس آئی کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز کا ایک جھال بچایا ہوا ہے جس کی وجہ سے معصوم لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں اس سے پہلے بلیدہ میں ایسے کئی واردات ہوئے ہیں جس کی زندہ مثال ڈاکٹر طیب اور اس کا بیٹا تھا جنہیں قتل کرکے ان کی لاش کو ایک کنویں میں پھینکا گیا تھا ـ