دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، امریکی نائب وزیرخارجہ

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، امریکی نائب وزیرخارجہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی تک ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں ہے۔ امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شیرمن نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ جب تک ایران کی قید میں موجود بے گناہ امریکی شہری گھر واپس نہیں آ جاتے ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا اس وقت بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کوممکن بنانا ہے۔ایران سے بلاواسطہ مذاکرات کے بارے میں امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے تواس کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی تاہم یہ بات حتمی اوریقینی ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز