زھک (ہمـگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 19 مارچ بروز ہفتہ کی شام کو مقبوضہ مغربی بلوچستان کے شہر زھک میں قابض ایرانی انسداد منشیات فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے جمعہ براہوئی نامی ایک بلوچ شہر کو زخمی کر دیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق جمعہ پر براہ راست گولیاں برسا کر قابض فورسز نے زخمی کیا اور فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے گاڑی کے معائنے کے بعد اس کی گاڑی سے کوئی سمگل شدہ سامان نہیں ملا۔
شہری کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔