بنپور(ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بنپور میں ایک بلوچ شہری کے گھر پر حملہ کیا اور گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے قدیم ترین دارالحکومت بنپور میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک گھر میں گھس کر چھاپہ مار کر میلاد یادگاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، دوران چھاپہ قابض ایرانی خفیہ اداروں کی فائرنگ سے 26 سالہ میلاد شہید ہوگیا۔ مزید اطلاع کے مطابق قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر بلوچ شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ سو رہا تھا۔