چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںتین ماہ سے گرفتار شدہ شہری کی صورتحال سے ان کے لواحقین...

تین ماہ سے گرفتار شدہ شہری کی صورتحال سے ان کے لواحقین تذب کا شکار

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار جیل میں راسک شہر کے علاقے ساربوک سے تعلق رکھنے والے عمران شمش آسکانی ولد ولی محمد نامی بلوچ شہری کی غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔
جس کی وجہ سے ان کے لواحقین پریشانی سے دوچار ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سے کے ہاتھوں تین ماہ قبل گرفتار شدہ عمران شمس آسکانی کی لواحقین غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں ـ
ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک مزکورہ شہری کی گرفتاری کی صحیح تاریخ اطلاع موصول ہونے تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ اسے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز نے تقریباً تین ماہ قبل پشین شہر سے گرفتار کیا تھا اور اس وقت چابہار جیل میں بند ہیں ـ

قابض ایرانی آرمی نے ابھی تک بلوچ شہری پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی ہے اور نہ ہی اد کے لواحقین کو اس وقت رسائی دی ہے ـ
شہری کے اہل خانہ عدالت اور فورسز کے مسلسل رابطہ کے باوجود اپنے بیٹے سے ملنے نہیں جا سکے۔
عمران کی گرفتاری کے تقریباً 90 دن گزرنے کے باوجود، جس کی ابھی شادی ہوئی تھی، اس کا ٹرائل نہیں ہوا ہے اور اس کے گھر والے اپنے بیٹے کی حالت سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز