چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریں2011 سے لاپتہ الہی بخش بگٹی کا بیٹا اسد بگٹی حب سے...

2011 سے لاپتہ الہی بخش بگٹی کا بیٹا اسد بگٹی حب سے لاپتہ

حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ شخص الہی بخش کے بیٹے کو جبراً لاپتہ کردیا ہے.

2011 سے لاپتہ الہی بخش کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسد اللہ بگٹی کو 28 مارچ کے دن حب سے بغیر نمبر پلیٹ ویگو گاڑی میں موجود خفیہ اداروں کے مسلح اہلکاروں نے بندوق کے زور پر اغوا کرلیا ہے.

اہلخانہ نے لاپتہ بلوچوں کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن بتایا کہ اسد بگٹی کو خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھی کہ وہ اپنے لاپتہ والد کے کیس کی پیروی نہ کرے
ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز