چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے "مھر گڑھ کتاب کاروان"...

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے “مھر گڑھ کتاب کاروان” کے نام سے ایک روزہ بُک اسٹال پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں منعقد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے “مھر گڑھ کتاب کاروان” کے نام سے ایک روزہ بُک اسٹال پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں منعقد،جس میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے سینئر ممبر اسداللہ قمبرانی نے پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل محمد حسین کو کتاب پیش کرکے خراجِ تحسین پیش کیا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ ایک روزہ منعقد کئے گئے بل اسٹال میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل محمد حسین صاحب،سینئر صحافی عابد میر صاحب،معزز اساتذہ اور طلباء سمیت مختلف طبقہِ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے بُک اسٹال منعقد کرنے کا مقصد طلباء میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے تاکہ اس جدید دور میں طلباء کتب بینی اور علم کی افادیت سے محروم نہ رہیں۔کیونکہ آج کے اس تکنیکی دور میں طلباء بہت کم اپنی توجہ کتاب کی طرف ماخوذ کرپاتے ہیں۔ہمارے اس جدوجہد کا مقصد طلباء کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے منعقد کردہ بُک اسٹال”مھر گڑھ کتاب کاروان” میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کرکے ہمارے اس اقدام کو سراہا اور کالج کے معزز اساتذہ نے حوصلہ افزائی کرکے ہمیں ہمت و حوصلہ بخشا۔بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کی جانب سے ایک روزہ بُک اسٹال کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس کے علاوہ بی ایس ایف کے مرکزی کمیٹی کے ممبر گل حسن بلوچ اور شال زُون کے پِرزیڈنٹ ڈاکٹر ظفر واحد ، جنرل سیکریٹری امجد بے کس اور بی ایس ایف کے سینئر ممبر اسداللہ قمبرانی نے پرنسپل محمد حسین سے ملاقات کی اور طلباء کے مختلف مسائل پر طویل بات چیت کی، جس میں پرنسپل صاحب نے بی ایس ایف کے جُہد کو سراہاتے ہوے کہا کہ ہر وقت طلباء کے ہر مسئلے اور مُشکل وقت میں ایک ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دیانی دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز