جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںفضائی حادثے میں پاکستان ایوی ایشن یونٹ کے ، 6 افسران ہلاک

فضائی حادثے میں پاکستان ایوی ایشن یونٹ کے ، 6 افسران ہلاک

برازاویل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو یو این امن مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت لیفٹننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز