راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 اپریل کو راسک شہر سے جاتے ہوئے پیشن میں ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین بلوچ نوجوان جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک سے پشین جاتے ہوئے راستے میں ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں امیر پادیاب، مرتضیٰ پرو اور مصطفٰی ساکن پیشن جانبحق ہوگئے ہیں ـ
تینوں موٹر سائیکل سوار بتائے جاتے ہیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاہِ حادثہ پر جانبحق ہوگئے ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں نوروز کی چھٹیوں میں بلوچستان کی سڑکیں پر سب سے زیادہ حادثات ہورہی ہیں۔