روم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے آخری بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے بیٹے نادر ظاہر اٹلی کے شہر روم میں انتقال کرگئے۔
محمد نادر ظاہر کے بیٹے مصطفیٰ ظاہر نے والد کی موت کی خبر اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی۔
انہوں نے لکھا کہ میرے والد کی تدفین اٹلی کے شہر روم میں کی جائے گی۔
محمد نادر ظاہر کے بھتیجے نادر نعیم نے بھی لکھا کہ ’میرے پیارے اور مہربان چچا محمد نادر ظاہر کا آج روم، اٹلی میں انتقال ہو گیا ہے۔
شہزادہ نادر افغانستان کے آخری بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے تیسرے بیٹے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل افغانستان کے سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ کی دوسری صاحبزادی مریم نعیم بھی انتقال کر گئی تھیں جو اُس وقت کابل میں مقیم تھیں۔