سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںخیبرپختونخوا نوشہرہ اے ایس سی کالونی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے...

خیبرپختونخوا نوشہرہ اے ایس سی کالونی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے دو مزدور جانبحق ایک زخمی

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اے ایس سی کالونی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے دو مزدور جانبحق ایک زخمی ہوگیا

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ اے ایس سی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار اچانک گرنے سے تین مزدورملبےتلے دب گئے ۔ ریسکیوکو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکے ڈیساسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کر نوشہرہ زیرنگرانی امدادی کام شروع کرکے ملبے تلے مزدوروں کو نکال لیا گیا تاہم اس دوران دو مزدور عمر اور محمد خان کو زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے
جب کہ ایک مزدور حیات کو زخمی حالت میں نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کردیا۔گیا
جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ تینوں مزدور زیرتعمیر مکان میں کام کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز