جیرفت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 14 اپریل کو جیرفت کے علاقے جنوبی رودبار قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے تیل کے کاروبار سے منسلک تین بلوچ شہری شہید ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے جیرفت کے علاقے جنوبی رودبار میں قابض ایرانی فورسز نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تیل کے کاروبار سے منسلک تین بلوچ شہری شہید ہوگئے جن سے ایک شہری کی شناخت حسین شنبوہی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو دیگر شہریوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ـ
جبکہ دوسری جانب قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ تیلکش کے قتل کے خلاف شہریوں نے قابض فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے تمام راستوں کو بند کر دیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض فورسز کی اس غیر قانونی کارروائی کے نتیجے میں مشتعل شہریوں نے ان سے جھڑپیں کیں اور فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے ان کو نقصان پہنچایا۔ یہ حادثہ جنوبی شہر رودبار میں کہنوج اور جیرفت محور پر پیش آیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی فورسز کی غیر قانونی اور بلوچ دشمن اقدامات اور بلوچ شہریوں پر ان کی اندھا دھند فائرنگ سے ہر سال سینکڑوں افراد جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں۔