دالبندین(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں خسرہ کی وباء نے دو کمسن بچیوں کو نگل لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو بچیاں جن کی عمریں اڑھائی سے تین سال تک بتائی جاتی ہیں گذشتہ روز خسرہ جیسی وباء کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ قریبی رہائش پذیر متعدد گھرانوں کے افراد خسرہ کی وباء سے متاثر ہوکر گھروں میں بیمار پڑے ہوئے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت غفلت کا شکارہے علاقے میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے اور متعدد بچوں کی ہلاکت کے باوجود تاحال محکمہ صحت حرکت میں نہ آسکا
علاوہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں ڈاکٹرز سمیت اسٹاف اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہے جہاں پر علاج و معالجے کی سہولت سے عوام مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت اور علاقے کے عوامی نمائیندگان سے مطالبہ کیا کہ دالبندین کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سمیت علاقے میں خسرہ کی وباءپر قابو پانے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور علاقے میں ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں اور ادویات بھیج دی جائیں۔