سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبلوچ قوم پرست بزرگ رہنما کامریڈ مولاداد بلوچ انتقال کر گئے

بلوچ قوم پرست بزرگ رہنما کامریڈ مولاداد بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی این ایم کے بانی رہنما بلوچ قوم پرست کامریڈ مولا داد بلوچ آج انتقال کر گئے ـ بلوچ قومی تحریک کا خاموش سپاہی جہد کے مسلسل علامت ایثار و قربانی کا مجسمہ کامریڈ وطن ان کے نڈر اور بہادر فرزندوں میں سے ایک ایک تھے جنہوں نے کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بس جانب منزل رواں دواں رہے مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا جن لوگوں کا کامریڈ سے تعلق رہا وہ ان کی عظمت اور انسانیت وطن دوستی کے گواہی دیں گے آج حقیقتا بلوچ تحریک اپنے ایک سچے سپاہی مہربان دوست اور غیور فرزند سے محروم ہوگیا وہ بلوچستان کے عظیم رہنماوں میں سے تھے اور بلوچ قوم کے تاریخ کے چمکتے ستاروں میں سے ایک ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز