کوہلو (ہمگام نیوز) مقبوصہ بلوچستان علاقے کوہلو میں بغیر کسی نوٹس کے اسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کی سربراہی میں لیویز فورسز نے گرلز کالج کے کوارٹر میں مقیم مکینوں کے گھروں پر قبضہ کے نام پر کارروائی کی اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر چادروں چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا جبکہ مکینوں کے سامان بسترے وغیرہ باہر پھینک دیئے اور انہیں گھروں سے بے دخل کردیا گیا ہے دوسری طرف اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے بھی روک دیا اس حوالے سے مکینوں نے نامہ نگار کو بتایا کہ ایک بےحس ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ نے ماہ صیام میں بغیر کسی اطلاع و نوٹس کے ہمارے گھروں پر دھاوا بول کے چادروں چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا خواتین و بچوں کے سامنے ہمارے گھروں کے سامان باہر پھینک دیئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کرنے سے قبل انتظامیہ کم از کم ہمیں اطلاع یا نوٹس جاری کرتا تاکہ ہم کسی اور جگہ پر اپنے لیے چھت تلاش کرتے مگر اب اس ماہ صیام میں ہم اپنے عورتوں و بچوں کو لیکر کہاں جائیں گے؟ متاثرین نے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمل کی سختی سے نوٹس لیکر مذکورہ ڈی سی کیخلاف کارروائی کیا جائے ـ