یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں مٹی کا طوفان، حادثات میں 2 لڑکیاں جانبحق

مقبوضہ بلوچستان میں مٹی کا طوفان، حادثات میں 2 لڑکیاں جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوزِ) کوئٹہ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے، مختلف حادثات میں 2 لڑکیاں جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے، درخت، سائن بورڈ اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے علاوہ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز