چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںمنگچر، پک اپ اور کار کے آپسی ٹکراؤ سے بچی جاں بحق،...

منگچر، پک اپ اور کار کے آپسی ٹکراؤ سے بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی

منگچر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر کے شاہراہ پر پک اپ اور ٹوڈی کار میں تصادم سے ایک بچی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوافراد زخمی ہوئے.
مزید اطلاع کے مطابق سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی منگچر میر ممتاز لانگو اپنی فیملی کے ہمراہ ٹوڈی کار میں منگچر آرہے تھے کہ کوٹ لانگو چوک ایریا میں سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث ٹوڈی کار میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ میر ممتاز لانگو اور اس کی اہلیہ شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر سول ہسپتال قلات میں داخل کردیئے گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز