دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںمہگس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی...

مہگس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری

مہگس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کی صبح ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اہلکاروں نے قابض ایرانی فوج کے تعاون سے مہگس میں بلوچ شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور متعدد مکانات کو مسمار کرکے تباہ کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہاؤسنگ اینڈ لاء انفورسمنٹ فاؤنڈیشن کے ارکان نے عدالتی حکم اور پیشگی وارننگ دکھائے بغیر مکانات اور کئی گز کی دیواریں مسمار کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اور قابض ایرانی فوج صبح 5:30 بجے بلوچ بورش شہریوں کے گھروں کو مسمار کرکے ان کی زندگی کی جمع پھونجی تباہ کر دی ـ

حالیہ مہینوں میں بلوچستان کے مختلف شہروں میں فوجی اور عدالتی اداروں کے تعاون سے انتظامی اداروں کی جانب سے قومی زمینوں اور قدرتی وسائل کے بہانے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی تباہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز