دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان: آج غفور حیسن زھی کے علاوہ زاہدان سینٹرل جیل میں ایک...

زاہدان: آج غفور حیسن زھی کے علاوہ زاہدان سینٹرل جیل میں ایک خاتون سمیت دو اور بلوچوں کو بھی پھانسی دے دی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات رسانک کے مطابق آج بروز ہفتہ 7 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان سنٹرل جیل میں غفور حسینزہی کے علاوہ دیگر تین بلوچ شہریوں کی پھانسی دی گئی ہے ـ

ان قیدیوں میں سے تین کی شناخت “غفور حسن زہی ولد صفر ، ہادی سرگزی” اور “منصور براہوئی ہیں۔ جبکہ ایک اور خاتون قیدی کو بھی پھانسی دی گئی جنکی تاحال شناخت معلوم نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان شہریوں کے خلاف منشیات سے متعلق جرائم کے تحت الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے چاروں بلوچ شہریوں پر منشیات فروشی کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا گیا لیکن کسی کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیئے عدالت عظمی تک رسائی نہیں دی گئی تھی ان چاروں قیدیوں میں سے غفور حسیسنزہی کو صرف عدالت کا معمولی رسائی حاصل تھا ان کا کیس عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن عدالتی حکام نے ان کے کیس سے پس و پیش کرتے رہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز