شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںاسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق

تل ابیب (ہمگام نیوز) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابوعاقلہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیریں ابوعاقلہ الجزیرہ کی عربی سروس کے ممتاز صحافی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرین ابو ابوعاقلہ کو اسرائیلی فوج کے آپریشن کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگی، جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں شیریں ابوعاقلہ کو پریس شرٹ اور ہیلمٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیریں ابوعاقلہ ایک وسیع پیمانے پر جانے جانے والی اور قابل احترام صحافی تھیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک اسرائیل اور فلسطینیوں کو کور کیا۔

خاتون صحافی کے ساتھیوں اور دوستوں نے اُن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

دوسری جانب شیریں ابوعاقلہ کی موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردّعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز