کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے کنویں سے پلانٹ کو جانے والی 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زورداار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز مزید کاروائی کر رہی ہے۔