سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسرباز: تین بچیاں سرباز کور میں ڈوب کر جانبحق ہوگئیں

سرباز: تین بچیاں سرباز کور میں ڈوب کر جانبحق ہوگئیں

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 11 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سرباز کاؤنٹی کے ضلع سورکور کے گاؤں گورناگ کی تین نوعمر بچیاں جو اپنے کپڑے دھونے کے لیے دریائے سرباز پر گئی تھیں، ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ تینوں بچیاں عظیم صلاح زہی، موسیٰ صلاح زہی اور عبدالمجید صلاح زیہی کی بچیاں تھیں ـ تاہم ان بچیوں صحیح شناخت معلوم نہیں ہے۔

یہ جگہ دریائے سرباز کے معاون ندیوں میں سے ایک کا منبع ہے لیکن اس علاقے میں گاؤں کے حکام کی عدم توجہی کے باعث یہ پانی کی فراہمی اور پلمبنگ کے نیٹ ورک سے محروم ہیں اور اس کی وجہ سے بچے اور نوعمر افراد کو اس علاقے میں جانا پڑتا ہے۔ تاکہ وہ اپنی ضروریات کے لیئے سرباز کے ان ندیوں سے پانی حاصل کر سکیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز