دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ قابض پاکستانی فوج کا ایک نوجوان پر بلا جواز تشدد

کیچ قابض پاکستانی فوج کا ایک نوجوان پر بلا جواز تشدد

کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام قابض پاکستانی فوج نے ایک بلوچ نوجوان کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بناکر بری طرح زخمی کردیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کیچ کے علاقے شاپک میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے شاپک کے رہائشی نوجوان ساحر علی ولد محمد علی کو بلا کسی وجہ کے راستے میں روک کر بری طرح تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرکے چھوڑ دیا، جسے بعد میں ان کے خاندانی افراد نے علاج کیلئے تربت اسپتال میں منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ساحر علی سرکاری افسر ہے جو بینک میں کیشئیر کے عہدے پر فائز ہے، ساحر علی کے علاؤہ قابض پاکستانی فوج آئے روز لوگوں کو سڑکوں پر گھنٹوں کھڑا کرکے بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو تنگ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز